اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کا فون پر رابطہ ہوا جس میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس دوران علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات، امن، ترقی اور سلامتی کی ترویج پر گفتگو کی گئی۔ اعلی سطح پر رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے افغان استحکام، انسداد دہشت گردی اور تجارت بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب کے گرم جوش تہنیتی پیغام پر اظہار تشکر کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے باہمی مفید اور وسیع البنیاد تعلقات کے استحکام پر گفتگو ہوئی۔ امن، ترقی اور سلامتی کی ترویج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی احترام کے تحت رابطوں کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔