Saturday, May 4, 2024

وزیر اعظم شہبازشریف کراچی روانہ ہوگئے

وزیر اعظم شہبازشریف کراچی روانہ ہوگئے
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف کراچی روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلی سندھ اور کابینہ ارکان استقبال کرینگے۔

شہبازشریف مزارقائد پر حاضری دیں گے۔ وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعظم کو وزیراعلی سندھ وفاق کےساتھ حل طلب مسائل پر سفارشات پیش کریں گے۔ قابل تجدید توانائی منصوبوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ معاشی ماہرین، صنعتکاروں اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہو گی۔ شہبازشریف ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی کریں گے۔

سندھ میں اربوں روپے کے زیرالتوا توانائی منصوبوں کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔