Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
April 30, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع بھی زیر بحث آئے۔

شہباز شریف کے ہمراہ بلاول بھٹو ،مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف  بھی موجود تھے ۔ ملاقات  کے بعد وزیر اعظم وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سہ فریقی مذاکرات کا امکان ہے۔ پاک ترک سعودی سربراہان کی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور ترک صدر کی الگ سے ملاقات کے لیے پاک ترک حکام کے رابطے ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کا مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے گورنر مدینہ سے ملاقات کی، دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔