Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کا سولرٹیکنالوجی پر17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا سولرٹیکنالوجی پر17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان
May 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےجو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہمیں30 فیصد ملتی تو ملک ترقی کرچکا ہوتا۔

صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر اگلی حکومت کیلئے جال بچھایا، ساڑھے تین سال میں ملکی قرضوں میں 80فیصد اضافہ ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ روپیہ ہچکولے کھا رہا ہے پچھلے بیس روز کی صورت حال سب کے سامنے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ صنعت کاروں سے مسائل کا سنجیدہ حل جاننے کے لیے آٓئے ہیں ،انہوں نے کہا دن رات محنت اورقربانی دے کرہی ملک ترقی کرے گا۔