Saturday, May 4, 2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سردار عبدالقیوم نیازی اسلام آباد طلب

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سردار عبدالقیوم نیازی اسلام آباد طلب
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چئیرمین تحریک انصاف سے  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ سردار عبدالقیوم  نیازی پر اپنے ہی پارٹی ارکان کی جانب سے کرپشن ، بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی تھی۔ عدم اعتماد ارکان اسمبلی ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم نے جمع کروائی تھی۔ سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کے لیے نیا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کیساتھ علی امین گنڈا پور کی کشیدگی بنیادی وجہ بنی، سردار عبدالقیوم نیازی نے اُمور حکومت میں مداخلت پر اعتراض اٹھایا تھا۔

علی امین گنڈاپور کی شکایت بارہا عمران خان سے بھی کی گئی تھی، عمران خان کی حمایت سردار عبدالقیوم نیازی کو ہی حاصل رہی۔ عمران خان عبدالقیوم نیازی کو ہٹانے پر رضامند نہیں تھے۔