Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

وزیر اعلی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی
May 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھیجوا دی گئی۔

قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا تھا ۔ محکمہ قانون اور پارلیمانی اُمور نے مراسلہ جاری کیا تھا جس کے مطابق احمد اویس کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتے تھے۔ مراسلے کے متن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ صوبائی حکومت کے فعال نہ ہونے سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں، درخواست ہے کہ ایسے کیسز میں آپ پیش نہ ہوں۔

تاہم پنجاب اے جی نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا، کہا تھا جب تک گورنر کام کرنے سے باز نہیں کرتے وہ کام کرتے رہیں گے۔