Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگیں۔ وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

تحریک عدم اعتماد پر یار محمد رند، جام کمال اور ظہور بلیدی سمیت 14 ارکان کے دستخط ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 33 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد جام کمال نے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا، وقت آگیا ہے کہ وعدہ پورا کریں۔

یار محمد رند نے کہا شروع میں جام کمال سے میرے اختلافات تھے۔ عبدالقدوس بزنجو آئے تو محسوس ہوا جام کمال فرشتے ہیں۔

بی اے پی جام کمال گروپ، یار محمد رند اور اے این پی ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے۔ سردار یار محمد رند کی اپوزیشن لیڈر ملک سکندر سے بھی ملاقات ہوئی۔ یار محمد رند نے کہا بلوچستان حکومت کا مزید چلنا مشکل نظر آرہا ہے۔