وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔
سوموار کو انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ حکومت دوطرفہ تعلقات میں فروغ کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔
It is my pleasure to extend heartiest felicitations & greetings to the people & government of the United States on their Independence Day. My govt looks forward to engaging with the Biden Administration at all levels to promote our bilateral relations including trade & investment
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2022