وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں مصروف ترین دن، فضل الرحمٰن کی عیادت کی

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں مصروف ترین دن رہا، وزیراعظم نے مقامی اسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملے، پنجاب میں گورننس کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، ضمنی انتخاب کی عوام رابطہ مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔