وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ قطر کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ قطر کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورے میں قطری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ایل این جی کے نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کریں گے، نئے معاہدے میں سخت شرائط نرم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
اس موقع پر قطر کے ساتھ توانائی ٹرمینلز کی تعمیر پر بھی بات کی جائے گی۔