Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
May 6, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال ،عدلیہ حکومت کشیدگی، امن وامان اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں بولے پارلیمنٹ آئینی دائرہ کار میں رہ کر اپنا حق منوائے گی، ملک بھر میں بیک وقت انتخابات ہونے چاہئیں، صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کیااور نواز شریف کو جھوٹے اوربے بنیاد کیسز میں نااہل کرایا،چاروں صوبے برابر کے بھائی ہیں۔