Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا اہم دورہ، وفاقی فنڈز سے صنعتی ایریا سائٹ کی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا اہم دورہ، وفاقی فنڈز سے صنعتی ایریا سائٹ کی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان
April 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا اہم دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرنے اور سائٹ صنعتی ایریا کی سڑکیں تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے کہا ملک کو خوشحال اور پر امن بنانا، عوامی مسائل حل کرنا ہے، کے سی آر کی سی پیک میں شمولیت کیلئے چینی حکام سے درخواست کریں گے، کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تینوں اسپتال سندھ حکومت کے زیر انتظام چلیں گے، سیہون حیدرآباد موٹروے کی تعمیر بھی آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوگی۔

بریفنگ دی گئی کراچی کے لئے2ہزار بسوں کی خریداری پر 108ارب  روپے لاگت کا تخمینہ ہے،پچاس فیصد وفاق دے۔

وزیراعظم نےکہا کہ بسوں کی خریداری میں بھی وفاقی حکومت سندھ کی مدد کرے گی، اُنہوں نے قلت آب کے مسئلے پر وزیراعلی مرادعلی شاہ اور واپڈا سے مفصل بریفنگ لی، فیصلہ ہوا کہ تکنیکی اور انتظامی رکاوٹیں دور کرکے دوسال میں کےفور مکمل ہوگا۔ اجلاس میں سندھ کابینہ ارکان،ایم کیوایم ،جے یوآئی رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے، پانی اور کے سی آر کے معاملات خود دیکھوں گا۔ مرادعلی شاہ نے درخواست کی کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے منصوبے شامل کرکے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔