وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے ایک روزہ دورے میں ولی عہد ابوظہبی شيخ محمد بن زايد آل نهيان سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔
جدہ میں وزیرِاعظم سے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھی ملاقات کی، اسلامی ممالک کے مابین فروغ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔