Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی
May 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی اورمسلح افواج کے سربراہان سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین اور دیگرسیاسی رہنماوں کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت عارف علوی،

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا،

آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف ظہیر احمد  بابرسندھ

اور نیول چیف ایڈمرل  امجد نیازی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے وزیراعظم آزاد کشمیر

سردار تنویر الیاس کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی

اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر نماز 

عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت بھی کی۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے

تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اظہا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے سندھ، خیبرپختونخوا،

گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت قائم مقام

گورنر بلوچستان کو بھی  فون کرکے عید کی مبارکباد دی

تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر

ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی ان سے بات  نہ ہوسکی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے

قائدین کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے سابق صدرآصف زرداری،  وزیرخارجہ بلاول بھٹو،

مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، سردار اخترمینگل،

خالد مقبول صدیقی، محمود اچکزئی اور اسلم بھوتانی سمیت

دیگر سیاسی  رہنماؤں کو بھی ٹیلی فون کیا،

عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال

سمیت دیگر امور پر بھی بات  کی۔