Friday, March 29, 2024

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
April 29, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے، گورنر مکہ نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے 3 روزہ دورہ سعودیہ کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ میں نمازِجمعہ ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سہ فریقی مذاکرات کا امکان ہے، پاک ترک سعودی سربراہان کی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور ترک صدر کی الگ سے ملاقات کے لیے پاک ترک حکام کے رابطے ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کا مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے گورنر مدینہ سے ملاقات کی، دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔