Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
May 15, 2022 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیراعظم لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد یو اے ای پہنچے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے نئے منتخب صدرشیخ محمدبن زیدالنہیان کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔

ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔