Friday, April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارکباد
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے پاکستان کا 23 واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہندوستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

ادھر وزیراعظم شہبازشریف کو ترک صدر طیب اردوان نے فون کرکے مبارکباد دی۔

وائٹ ہاؤس میں دوران بریفنگ شہباز شریف کا تذکرہ ہوا، صحافی نے پوچھا کیا صدر بائیڈن پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ ترجمان نے کہا پاکستان سے طویل مدتی تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔