Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس، پٹرولیم سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس، پٹرولیم سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پٹرولیم سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، ‏سیکریٹری پٹرولیم، سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین اوگرا اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس ‏میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورفراہمی کے حوالے سے مشاورت کی ‏گئی۔ توانائی سیکٹر اور بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بھی جائزہ لیا ‏گیا۔

‏ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے ‏فارمولے پربریفنگ دی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے کنٹرول ‏پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں غورکیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ریلیف ‏کوسبسڈی کے ساتھ کیسے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ‏کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔