Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا دورہ
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف صبح سویرے اچانک پشاور موڑ سے  اسلام آباد ایئرپورٹ تک  میٹرو بس سروس  منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے۔ وزیر اعظم نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سی ڈی اے کو  16 اپریل  کو پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس چلانے  کا حکم دیدیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے ، التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ 16 ارب روپے  کا یہ منصوبہ التوا کا شکار ہونا افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نے منصوبے  کی تکمیل میں التوا کی انکوائری  کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے افسران کو بھی ہدایت کی کہ  عوام کا خیال کریں ، آپ کو دعائیں دیں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق  وزیراعظم نے رمضان المبارک میں شہریوں کے لئے مفت میٹرو سروس چلانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کی  بھی ہدایت کی۔