Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا مختصر دورہ کراچی، نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کا مختصر دورہ کراچی، نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت
June 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کا مختصر دورہ کیا اور نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں ایک سو سترویں مڈشپ مین اور پچیس ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول اکیڈمی آمد پر امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کیڈٹس نے قومی ترانہ پڑھا تو نیول اکیڈمی کی فضا پاک سرزمین شاد باد سے گونج اٹھی۔ کیڈٹس نے ملک سے وفاداری کا حلف بھی اٹھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کمیشن حاصل کرنے والے افسران میں چوبیس کا پاکستان جبکہ انیس کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔  پاس آؤٹ ہونے والے غیر ملکی کیڈٹس کا تعلق بحرین، قطر اور فلسطین سے ہے۔