Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کا اعلان
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی، سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی، اب دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔ رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم اور رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔ ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنماء اصول ہیں۔