Friday, April 26, 2024

ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم

ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم
May 26, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے، مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔