Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعظم سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، مکمل اعتماد کا اظہار
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، مکمل اعتماد کا اظہار

گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، سعید آفریدی، آفتاب صدیقی، جمال صدیقی، شہزاد قریشی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے عوامی اجتماع امر بالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے شرکاء کو اپنے حلقوں میں پارٹی کو منظم کرنے اور منتخب نمائندوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔