Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے شازیہ مری کی ملاقات، بی ایس پی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے شازیہ مری کی ملاقات، بی ایس پی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا
June 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کو وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے ملاقات میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی ایس پی) کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کہا آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔