Monday, May 6, 2024

وزیراعظم سے خرم دستگیر کی ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے خرم دستگیر کی ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاورڈویژن خرم دستگیر کی ملاقات ہوئی۔ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت شازیہ مری نے وزیراعظم کو وزارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کے لیے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔