Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم سے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات، ناراض ارکان کو منانے پر بات چیت

وزیراعظم سے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات، ناراض ارکان کو منانے پر بات چیت
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان سے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں وزارت اعلی کی تبدیلی اور ناراض ارکان کو منانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں پارٹی سینئیر قیادت اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک اعتماد اورسیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کو اتحادیوں سے رابطوں، پیشرفت اورحکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکومتی حکمت عملی پر اور پنجاب میں وزارت اعلی کی تبدیلی کے پیش نظر صورتحال پر غور ہوا۔ پرویز الہی کو وزیراعلٰی نامزد کرنے پر وزیراعظم نے رہنماوں کو اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے پرویز الہی اور مونس الہی نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں موجود سیاسی منظرنامے اور پنجاب میں وزارت اعلی کی تبدیلی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم سے مسلم لیگ ن کے کے اراکین پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور فیصل نیازی نے بھی ملاقات کی۔