Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وفاقی حکومت کے دو اتحادی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفود کی اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال سے متعلق مشاورت، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور رہنماء مسلم لیگ ن ملک احمد خان بھی شریک رہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے پر مشاورت اور مستقبل میں ساتھ مل کر صورت سے نمٹنے پر اتفاق ہوا۔ ملکی معاشی صورت حال اور فیصلوں پر دیگر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔