Monday, May 6, 2024

‏وزیراعظم نے پھر اپنا موقف پیش کیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں، فرخ حبیب

‏وزیراعظم نے پھر اپنا موقف پیش کیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں، فرخ حبیب
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے ‏وزیراعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر ماسکو میں اپنے اصولی موقف کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ‏وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان علاقائی امن وسلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے تنازعات کے بجائے پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔ اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے سفارتی سطح پر ہمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد بھی ملی ہے۔

انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر سے لیکر افغانستان اور توانائی کے شعبہ میں تعاون، دوطرفہ تعلقات ،اسلاموفوبیا پر بات ہوئی۔ روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔