Tuesday, May 17, 2022

وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت کو ارسال کردی

وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت کو ارسال کردی
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت کو ارسال کردی۔

سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی، آئین کے مطابق صدر عارف علوی اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں وہ خود ہی گورنر شپ سے ہٹ جائیں گے۔ پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔