Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نے گورنر اور عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے گورنر اور عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے گورنر عمر سرفراز چیمہ اور عبوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان سے دونوں رہنماء ملاقات کریں گے، وفاق اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، میاں محمود الرشید پنجاب میں نمبر گیم پر بریف کریں گے۔ پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔