Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان اور سینئر صحافیوں کو دکھا دیا

وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان اور سینئر صحافیوں کو دکھا دیا
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان اور سینئر صحافیوں کو دکھا دیا۔ عمران خان نے عسکری حکام سے ملاقات میں بھی خط دوبارہ شیئر کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیرعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش بھی قرار دیا۔ کابینہ نے خفیہ خط پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا انہوں نے اپنی ذات کی بجائے ملکی مفاد کی سیاست کی۔ عوام ہمارے ساتھ ہے مگر غیر ملکی سازش کے تحت حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خفیہ سازشی خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے۔ اپوزیشن غیر ملکی عناصر کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لئے دی گئی۔ خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا۔ ایم کیو ایم اور باپ کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی اجلاس کی دعوت دی تھی۔ کابینہ میں اتحادیوں کے نہ آنے پر مایوسی ہوئی۔ قومی ایشو پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ آخری بال تک لڑوں گا، اپوزیشن کو گراونڈ سے باہر نکالوں گا۔