Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم نے بجلی 7.91 رو پے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے بجلی 7.91 رو پے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ تین مراحل میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ ، دوسرے مرحلے میں اگست میں ساڑھے تین روپے بڑھیں گے ۔ ستمبر میں فی یونٹ بجلی مزید اکیانوے پیسے مہنگی ہو گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت ملے گی۔ 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے پر ریلیف میں جولائی میں دیا جائے گا۔ مفت بجلی کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اس ریلیف سے ایک سال میں 90 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔