Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم عمران خان ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے پر رضا مند

وزیراعظم عمران خان ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے پر رضا مند
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے پر رضا مند ہوگئے۔ حکومتی کمیٹی نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات کی، وفد میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیردفاع پرویز خٹک بھی شامل تھے۔

ق لیگ نے حکومتی وفد کو فوری جواب دینے سے انکار کردیا جبکہ اتحادیوں سے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ ق لیگ نے ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے سے حتمی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، ق لیگ کی آج اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا، ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی ہے، مونس الہیٰ کہتے ہیں حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے۔