Wednesday, May 8, 2024

سب چوروں کو جلدی ہے کسی طرح مجھے فارغ کردیں، وزیراعظم عمران خان

سب چوروں کو جلدی ہے کسی طرح مجھے فارغ کردیں، وزیراعظم عمران خان
February 9, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سب چوروں کو جلدی ہے کسی طرح مجھے فارغ کردیں۔

ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری چوری کی چیک بک لے کر سیاست دانوں کو خریدنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے ڈر سے ہی پیٹ پھاڑنے کا کہنے والے آج پیٹ ملا رہے ہیں، یہ کچھ بھی کرلیں اِن سب نے جیلوں میں جانا ہے، ان کو عدالتوں سے لمبا لمبا التوا مل رہا ہے۔

اُنہوں نے شہباز شریف کی پارلیمنٹ تقریرکو نوکری کی درخواست قرار دیا، جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اس کا کیا مستقبل ہوگا، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ 31مارچ تک پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ سسٹم شروع کردیا جائے گا۔