Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کی عوام کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم عمران خان کی عوام کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کی دعوت
March 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی۔

 اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا چوری کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ عوام کے پیسے سے اس ٹولے نے بولیاں لگائی ہیں۔ قوم کو دکھادیں کہ ہم برائی کے ساتھ نہیں ہیں۔ ساری قوم 27 مارچ کو ہمارے ساتھ نکلے۔

 وزیراعظم نے کہا عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ آگے سے کسی کی جرات نہ ہو کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کرے۔