Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 ون اور آرٹیکل 48 ون کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

اتوار کے روز وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا، صدرمملکت کو سفارش کی ہے اسمبلی تحلیل کردیں، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اتنی بڑی سازش آج ناکام ہو گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے غیر ملکی ایجنڈا مسترد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، ساری قوم اس صورتحال پر پریشان تھی۔ عوام فیصلہ کرے نہ کہ غیر ملکی قوتیں قوم کے مقدر کا فیصلہ کرے۔

فواد چودھری کہتے ہیں ‏آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔