Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے، خواجہ سعد رفیق

وزیراعظم عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے، خواجہ سعد رفیق
February 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا دھاوا بولنا ہے یا نہیں جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ تمام پہلووں کا جاٸزہ لیا جا رہا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عوامی عدم اعتماد تو کب کا عمران خان سے اٹھا چکا ہے۔ اسمبلیوں میں کب عدم اعتماد ہوتا ہے یہ وقت کا تعین کرینگے۔ چند دنوں میں پی ٹی ایم کا اجلاس ہے۔ اس میں مزید فیصلے ہونگے۔

 ق لیگ سے اتحاد پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کچھ دوست جلدی بات کر دیتے ہیں، اچھی بات ہے کہ سب اکٹھے ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ لوگ تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ عبوری وزیراعظم شہباز شریف یا پیپلز پارٹی کا ہو گا جس پر انہوں نے کہا کہ زبان خلق کو ناکارہ خدا سمجھو۔