Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر نوشکی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر نوشکی پہنچ گئے
February 8, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر نوشکی پہنچ گئے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے نوشکی میں استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء موجود ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نوشکی میں ہی موجود ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔