Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان 18 فروری سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے

وزیراعظم عمران خان 18 فروری سے عوامی رابطہ مہم  شروع کریں گے
February 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 18 فروری سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔ پہلا جلسہ منڈی بہاؤالدین میں ہو گا۔

تحریک انصاف کے جلسوں کا شیڈول تیار ہو گیا۔ ابتدائی طور پر جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ پہلا بڑا عوامی اجتماع منڈی بہاؤالدین میں ہوگا۔ منڈی بہاوالدین میں جلسہ 18 فروری کو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تحریک انصاف شکرگڑھ، ملتان، مظفرگڑھ میں  بھی جلسہ کرے گی۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں عوامی طاقت کا میدان سجایا جائے گا۔