Monday, May 16, 2022

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، اتحادیوں سے مذاکرات پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، اتحادیوں سے مذاکرات پر بریفنگ
March 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے اتحادیوں سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ 27 مارچ جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ کمیٹی نے بتایا کہ اتحادیوں نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ ناراض اراکین سے دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاحیات نااہل کروانے پر زور دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا کہ اتحادیوں کے ہمارے ساتھ نہ چلنے کا خدشہ ہے۔ مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں۔ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طریقے سے چور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا۔ ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں۔