Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کو ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون، لاہور انارکلی دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم کو ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون، لاہور انارکلی دھماکے کی شدید مذمت
January 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، لاہور انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے تمام متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے لڑنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ کہا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔