Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس، لوڈشیڈنگ کم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس، لوڈشیڈنگ کم کرنیکی ہدایت
June 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا، وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 25 سے 29 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ اڑھائی گھنٹے ہوگی۔ یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی۔ 30 جون سے 600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کردی۔