Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی غذائی اشیاء کم قیمتوں میں فراہم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی غذائی اشیاء کم قیمتوں میں فراہم کرنیکی ہدایت
June 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پسماندہ طبقے کو 5 بنیادی غذائی اشیاء کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب پسماندہ طبقے کو 5 بنیادی غذائی اشیاء کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کہتے ہیں پسماندہ طبقے کو اشیاءِ ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت یوٹیلٹی اسٹورزکے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کویوٹیلٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی اورخیبرپختونخوامیں سستے آٹے کی فراہمی کے پروگرام پرپیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکج کے تحت اب تک 11 کروڑ 30 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوچکے ہیں،30 جولائی تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 300 سے زائد نئے اسٹورز بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف پلان تیار کیا ہے جس کے تحت 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے جس کے تحت خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کے ریلیف کو ترجیح دی جائے۔