وزیراعظم کی سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کیلئے سیکٹر سپیسیفک کونسلز کے قیام کی یقین دہانی

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے لیے سیکٹر سپیسیفک کونسلز کے قیام کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے لیے سیکٹر سپیسیفک کونسلز کے قیام، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی یقین دہانی کرادی۔ اس حوالے انہوں نے ایف بی آر کو ہدایات جاری کردیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسائل حل کرکے سیالکوٹ کی موجودہ اڑھائی ارب ڈالر کی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں۔