Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی سعودی کنگ شاہ سلمان اور ولی عہد کو عید کی مبارکباد

وزیراعظم کی سعودی کنگ شاہ سلمان اور ولی عہد کو عید کی مبارکباد
May 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی کنگ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئے عہد میں داخل ہوچکے ہیں۔