Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نمازِمغرب ادا کی

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نمازِمغرب ادا کی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

مدینہ منورہ (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مسجد نبوی پہنچے۔

وزیراعظم نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی۔ سلمان شہباز، حسین نواز، شاہ زین بگٹی اور مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں ریلیف پیکج پر بات چیت کا امکان ہے، وزیراعظم پیکج میں 3.2 ارب ڈالر توسیع کی درخواست کریں گے۔ سہولت ملنے پر سعودی پیکج سات اعشاریہ دو ارب ڈالر کا ہوجائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر مدینہ سے ملاقات کی، دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔