Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی این سی او سی دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی این سی او سی دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت
May 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے این سی او سی دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

اومیکرون وائرس کا ایک اور نیا ویرینٹ  سامنے آ گیا۔ پاکستان میں نئے ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ قومی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا  نوٹس لیتے ہوئے  وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم نے وائرس کے دوبارہ پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر   کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا اور اومیکران کے ویرینٹ آتے رہتے ہیں، اس لئے عوام کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیا ویرینٹ  زیادہ مہلک نہیں ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا ویکسینیشن مکمل کروانے اور  بوسٹر شاٹس لگوانے کی اپیل کی ہے۔ اعداد و شمار  کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔