Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا۔

کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ روز ہولناک زلزلے میں اموات پندرہ سو سے بڑھ گئیں۔ دو ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

طالبان حکومت نے عالمی امداد کی اپیل کر دی۔ پاکستان کے بعد امریکا نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کیا۔