Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا
May 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا۔

امدادی سامان میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، ایک ٹن چاول اور 450 کلو چینی شامل ہے۔ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔