Sunday, May 15, 2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی عہدے سے مستعفی
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی نے کہا کہ میں بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، استعفیٰ سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں۔

اس سے ایک روز جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ کو چھوڑنے اور اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے ہمارے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں کئے، ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن پر تنقید اخلاقیات سے باہر ہے۔